@heartbroken090909: میں تمہارا انتظار کرنے سے کبھی نہیں اُکتاؤں گا۔ چاہے مہینے لگ جائیں یا سال، میں ہر روز اسی امید پر بیٹھا رہوں گا کہ تم آؤ گی۔ مجھے تھکن نہیں ہوتی، مجھے بس ایک ہی ڈر کھائے جاتا ہے: کہیں تمہیں یہ یاد ہی نہ رہے کہ دنیا کے کسی کونے میں کوئی شخص آج بھی صرف تمہارے لیے رُکا ہوا ہے۔ کہیں تم مجھے، میرے انتظار کو، اپنی زندگی سے مٹا ہی نہ دو۔ یہ محبت کا وہ مقام ہے جہاں صبر ختم نہیں ہوتا، مگر خوف مار دیتا ہے۔ تھکن جسم کی ہوتی ہے، یہاں روح ڈرتی ہے۔ میں صدیاں گزار دوں تمہاری راہ تکتے تکتے، مگر اس ایک لمحے سے ڈرتا ہوں جب تمہیں یاد ہی نہ رہے کہ کوئی تمہاری ایک جھلک کے لیے ساری عمر گزارے بیٹھا ہے۔ انتظار سے نہیں، فراموش کر دیئے جانے کے خیال سے ڈرتا ہوں۔ میرا مسئلہ انتظار کرنا نہیں ہے، میرا مسئلہ یہ ہے کہ تم کہیں بھول ہی نہ جاؤ کہ کوئی تمہارا منتظر ہے
Suno Tum muje yaad hi rhtey ho me tume kabhi bhi bhol sakti Jan meri❤️
2026-09-16 06:48:10
0
user2930944766293 :
❤️❤️❤️
2026-09-16 06:45:26
0
it's.. Expensive 🌹Man :
کوئی مسلسل بے قدری کرے تو انسان فوراً محبت کرنا نہیں چھوڑتا…
محبت تو شاید دل کے کسی کونے میں آخری سانس تک رہتی ہے، مگر اُس شخص کی چاہت آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے۔!!
کیونکہ محبت صرف کسی کو چاہنے کا نام نہیں،
محبت تو یہ بھی چاہتی ہے کہ سامنے والا ہماری موجودگی کی قدر کرے، ہماری خاموشیوں کو سمجھے، ہماری تکلیف کو محسوس کرے اور ہمیں بار بار یہ احساس نہ دلائے کہ ہم اُس کے لیے غیر ضروری ہیں۔
شروع میں انسان ہر بات کو نظرانداز کرتا ہے،
ہر تلخ لہجے کو محبت کے نام پر معاف کرتا ہے،
ہر دوری کو مصروفیت سمجھتا ہے،
اور ہر بے رخی کے بعد خود ہی دل کو تسلی دیتا ہے کہ شاید حالات ایسے ہوں گے۔
مگر جب یہی رویہ بار بار ملے،
تو دل تھک جاتا ہے۔
پھر ایک وقت آتا ہے جب انسان اُس شخص سے نفرت نہیں کرتا، بددعا بھی نہیں دیتا…
بس اُس کے لیے اپنے دل میں رکھی ہوئی وہ بےچینی ختم کر دیتا ہے۔
وہ انتظار نہیں کرتا، پیغام کا منتظر نہیں رہتا، اُس کے بدلتے رویوں کے پیچھے وجہ نہیں ڈھونڈتا۔
محبت کہیں نہ کہیں باقی رہ جاتی ہے،
مگر چاہت ختم ہو جاتی ہے۔
اور شاید یہی سب سے خاموش جدائی ہوتی ہے…
جب انسان آپ کو چھوڑتا نہیں، مگر آپ کے لیے اُس کے دل میں وہ جگہ بھی نہیں رہتی جہاں کبھی آپ کی پوری دنیا آباد تھی۔
اس لیے کسی ایسے شخص کو اتنا مت آزماؤ جو تمہیں دل سے چاہتا ہے…
کیونکہ محبت ختم ہونے میں وقت لگتا ہے،
مگر جب عزتِ نفس جاگ جائے تو پھر چاہت واپس نہیں آت
2026-09-16 10:58:42
0
To see more videos from user @heartbroken090909, please go to the Tikwm
homepage.