@tariq.k.han5: یوسی 9 پہاڑگنج ڈیسلواں والوں نے تاریخ رقم کردی ختمِ نبوت و امنِ عالم کانفرنس کے کامیاب، شاندار اور عظیم الشان انعقاد پر یوسی 9 پہاڑگنج ڈیسلواں کے تمام ذمہ داران، عہدیداران، علماء کرام اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس کامیاب جلسے کے انعقاد پر بالخصوص امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع وسطی مولانا عبد الرشید نعمانی صاحب، امیر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن جناب گل نصیب خان حسن زئی صاحب، نائب امیر ڈاکٹر صابر داد حسن زئی صاحب اور مجلس عمومی رکن مولانا عبد الطیف صاحب اور یوسی 9 پہاڑگنج کے تمام عہدیداران و کارکنان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ یہ کامیابی تمام ذمہ داران اور کارکنان کی محنت، اخلاص، اتحاد اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ یوسی 9 کے کارکنان نے ثابت کردیا کہ عزم و حوصلہ ہو تو بڑے سے بڑا پروگرام بھی کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام ذمہ داران و کارکنان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور جمعیت علمائے اسلام کو مزید استحکام، اتحاد اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین منجانب: مولانا طارق خان احسنی حسن زئی میڈیا کوآرڈینیٹر، جمعیت علمائے اسلام یوسی 9 پہاڑگنج