غلط ہے سگی بہن جس کے لیے میرے باپ نے اپنی زندگی کی کمائ لٹا دی اپنی بیوی اور بچوں کا حق اپنی بہن بہنوئ کو کھلا دیا اور آج جب بچے بڑے ہو گئے کمانے لگ گئے اور عالم اور حافظ بن گیا تو وہی بیٹا جو بچپن میں اس ماموں کے حلال کمائ کے ٹکڑوں پر پلا آج پینتیس سال بعد اپنی ماں کے سامنے اپنے اسی ماموں کو گھر سے دھکے دے کر نکالتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم تم کے لیے مر گئے اور تم ہمارے لیے اور وہی سگی بہن سب کچھ خاموش کھڑی دیکھتی رہی