@ghanikhan123820: بہت اچھائیاں کرنی پڑتی ہیں ایک بُرا انسان بننے کے لیے، کیونکہ لوگ تمہاری ایک غلطی یاد رکھتے ہیں اور تمہاری سو اچھائیاں بھول جاتے ہیں۔ تم نے اگر ہمیشہ ان کا خیال رکھا تو یہ فرض بن گیا، ایک بار اپنی مرضی کر لی تو خودغرض کہلائے۔ ہمیشہ خاموش رہے تو سمجھدار تھے، ایک دن جواب دے دیا تو بدتمیز ہو گئے۔ سب کے دکھ میں شریک رہے تو اچھے تھے، اپنے دکھ میں کسی سے دور ہو گئے تو بے حس کہلائے۔ عجیب دنیا ہے، یہاں انسان کی نیت نہیں، بس ایک لمحے کا رویہ دیکھا جاتا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ انسان وضاحتیں دینا چھوڑ دیتا ہے، صفائیاں پیش کرنا چھوڑ دیتا ہے، اور لوگوں کی نظر میں بُرا بننے سے بھی ڈرنا چھوڑ دیتا ہے۔ کیونکہ کبھی کبھی اپنے سکون کے لیے دوسروں کی نظروں میں غلط ہونا ضروری ہوتا ہے۔ شاید میں بُرا نہیں ہوا، بس ہر کسی کے لیے اچھا بننے کی کوشش چھوڑ دی ہے۔🫠❤️ #ghanikhan #fypviralシ #1millionaudition #foryoupage #trendingvideos @🍁 غنی ملنگ🍂