@hussain.shakeel140: ۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے دل جیت لیے۔ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ پشاور کی سڑک پر ایک بزرگ بائیکیا ڈرائیور کھڑے تھے۔ ایک شخص ان کے پاس گئے اور پوچھا 'کیا حال ہے؟ اشنغری جانا ہے لیکن میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔' بزرگ نے کہا 'بیٹھ جائیں، خیر ہے، کوئی بات نہیں ہے۔ آپ اچھے ہیں یا پیسے؟' اس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے پوچھا 'کتنے پیسے کمائے آج؟' بزرگ نے تھکے ہوئے لہجے میں جواب دیا 'یارا، آج تو کچھ بھی نہیں۔۔۔ بس کھڑے ہیں۔' بات کرنے والے شخص نے بزرگ کی حالت دیکھی تو کہا 'آپ کو تو پسینہ بھی اتنا آیا ہوا ہے، گھر بیٹھیں، اتنے بزرگ ہوگئے ہیں۔' یہ سنتے ہی بزرگ خاموش ہوگئے۔ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اس شخص نے پوچھا 'بیٹے ہیں؟' یہ سن کر بزرگ نے سوال نظر انداز کیا اور کہا 'آجائیں، آپ کو چھوڑ آتا ہوں۔' جب دوبارہ پوچھا گیا کہ 'آنکھوں میں آنسو کیوں آگئے؟' تو بزرگ نے جواب دیا 'بس مجبوری ہے یار۔۔۔' اس شخص نے پوچھا 'کیا مجبوری ہے؟' بزرگ نے بات ٹالتے ہوئے کہا 'چھوڑو یار، یہ باتیں بس اللہ کو پتا ہیں۔' اور پھر بزرگ کی بات درست ثابت ہوئی۔ اللہ کو سب معلوم تھا۔ چند لمحوں کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو دیکھنے والوں نے بزرگ کی آنکھوں میں چھپی وہ مجبوری دیکھی جسے وہ زبان سے بیان نہیں کر پا رہے تھے۔ اور پھر اسی وائرل ویڈیو نے حکومتی سطح پر بھی توجہ حاصل کی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا اور بزرگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بزرگ کی محنت اور حوصلے کو سراہا اور ان کے بیٹے کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔ بات صرف ایک بزرگ بائیکیا ڈرائیور کی نہیں۔۔۔ بات اس رویے کی ہے جس کی عوام اپنے افسران سے توقع کرتی ہے کیونکہ ایک عہدہ بڑا ہونا اپنی جگہ لیکن کسی مجبور انسان کی آنکھ میں آیا ہوا آنسو دیکھ لینا اس سے کہیں بڑی بات ہے۔۔۔ کاش ہر اختیار رکھنے والا شخص اپنے دفتر کی کھڑکی سے باہر جھانک کر دیکھے۔۔۔ شاید کسی سڑک پر کوئی ایسا ہی بزرگ کھڑا ہو جو زبان سے کچھ نہ کہہ رہا ہو لیکن اس کی آنکھیں بہت کچھ بتا رہی ہوں۔۔۔ ادیب یوسفزئی #KhyberPakhtunkhwa #viralreelsシ #KPK

Hussain Writes❤️
Hussain Writes❤️
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 16 September 2026 09:43:47 GMT
542748
44791
901
380

Music

Download

Comments

saleemkk976
Saleem kk976 :
وڈیو بنانے والے بھائی کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں برکتوں اور نعمتوں سے بہت بہت نوازے اور آزمائشوں سے محفوظ رکھے آمین ثمہ آمین
2026-09-16 19:40:09
604
merryghazi
🇲 🇪 🇷 🇷 🇾 :
created to be vloger♥️♥️♥️♥️
2026-09-23 13:22:03
1
hâmžâmãĺîķ
Hamza Malik :
Momin bhai Nice person
2026-09-23 20:28:29
0
x4u_meerzada
• حمزہ شھزاد کھوکھر • :
log harmkhori krty phir khty video bnaty dhikawa krty ya hota Kisi ka bhala.. video bnany sy. God bless you @mominkhan
2026-09-23 09:25:32
2
shehzad.khan9397
Shehzad Khan :
jis Bhai ki wja sa ye sub hoa us Bhai ko ko Salam paish krta Hun k usna video bnai ye sub credit us Bhai ko jata
2026-09-17 06:37:02
130
khan743793
khan :
Ya, video mena dekhi ha momin khan na bani tehi
2026-09-17 03:26:33
76
zafar.shahbaz
Zafar Shahbaz butt :
ماشاءاللہ خیبر پختون خواہ چیف سیکرٹری صاحب
2026-09-16 16:30:28
60
user414000034
BEST WATCHES :
میں نے یہ وڈیو پوری دیکھی ہے وڈیو جو وائرل ہوئی وہ بندہ انتہائی اچھا اور مدد کرنے والا ہے اسکی اکثر وڈیو لوگوں کے ساتھ مدد کرنے پر وائرل ہوئیں ۔
2026-09-23 08:16:42
9
mumerkhan36
M UMER KHAN :
سیکرٹری صاحب کا عمل قابل تعریف ہی نہیں بلکہ قابل تقلید ہے
2026-09-16 20:45:53
70
mtazeem80
Tehmoor @zeem innocent :
axa howa
2026-09-23 05:29:17
0
alishba.shehzadi008
alishba shehzadi 🥰 :
یہ ویڈیو میں نے دیکھی ہے ایموشنل ہو گیا میں 🥹 ویڈیو دیکھ کے میں نے بھی پکا ارادہ بنا لیا میں بھی ہر بے بس انسان کی مدد کروں گی
2026-09-19 11:12:29
12
juliet47430
DrE@M G¡rL🌹❤️ :
han ma ne wo video Dekhi th momin Bhai ne banayi th❤️Allah salamat rakhen aise logo ko jinki wajha se Kisi ghareb ka Bhala ho jaye
2026-09-17 03:01:04
68
user665395137
user665395137 :
well done
2026-09-23 21:05:24
1
mb..khan
MB KHAN :
ایک اللہ والا اسی طرح کی ویڈیوز بناتا ھے اور لوگوں کی بھرپور طریقے سے مدد کرتا ھے وہی جس نے بابا جی کی ویڈیو بھی بنائی ۔اپنی دنیا آخرت سنوار گیا واللہ 💝🤲
2026-09-18 17:13:29
9
princessume1948
princessume194 :
bht acha lga dekh kr❤️inki kuch dil pehle hi video dekhi thi bht roi thi inki video dekh kr
2026-09-19 10:55:35
5
nasirkahuot
ناصر :
پاکستان حکومت کو چاہیے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کریں کہ باہک اور رکشے والے مزدوروں کو چلان نہ دہیں
2026-09-17 05:54:17
18
umairrasheed33
Umair Rasheed :
momin Khan great man keep it up
2026-09-17 11:16:11
25
kashifbashir091
kashifbashir1034 :
Mera dukh kon SUNY ga😭🙏
2026-09-16 15:42:53
17
usafxai82
Sana Khan :
baat Sirf khalis tawakul ki hai.... Jo in buzurg ko Allah Pai tha.... ksay waseelay bnata hai Allah... khud daikh lijyai.... aur naiki ki tofeeq b unhi k hissay ati hai Jo uss ki justuju krty Hein
2026-09-16 20:20:19
13
azhar.hussain9924
Azhar hussain :
یہ سیکرٹری اللہ کا نیک بندوں میں سے ایک ہے
2026-09-18 02:21:18
15
user49259498
Mian G :
وڈیو بنانے والے بھائی کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں برکتوں اور نعمتوں سے بہت بہت نوازے اور آزمائشوں سے محفوظ رکھے آمین ثمہ آمین
2026-09-17 10:37:47
25
khangsyed
سید زادہ :
بھائی آپ نے یہ بات کیوں نہیں بتائی کہ جس نے وہ وڈیو بنائی تھی اس نے 30 ہزار روپے بھی چچا جی کو دئیے تھے ۔۔۔ سب سے بڑا نیکی کا کام مومن خان وڈیو بنانے والے کا ھے یہ بڑے لوگ تو بعد میں اپنے نمبر بڑھانے کیلئے سرکاری پیسے دے کر وڈیو بنوا لیتے ہیں
2026-09-18 13:40:20
5
nadia_shaker_
Nadia Shakir :
ان بزرگ کو دیکھ کر مجھے اپنے مر حوم والد کی یاد آ گئی بہت نیک انسان ہیں کچھ لوگوں کے چہرے ان کے کردار کی عکاسی کر جاتے ہیں اللہ ان کی آسانیاں کرے آمین
2026-09-17 18:32:42
5
nainawa08
Nainawa :
yes momin Khan helping hand the best one Allah unko unki neki me madad fermae
2026-09-18 09:35:36
5
nouman6495
Nouman :
me ye vid dekh K ro para tha... 😢
2026-09-16 19:10:02
5
To see more videos from user @hussain.shakeel140, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About