@gujarkhannews24: دلدار صدقے لکھ وار صدقے : لندن میں اعجاز درانی کی گرفتاری اور میڈم نور جہاں کی وفاؤں کا سچا واقعہ : مشہور فلم ہیر رانجھا پاکستان میں سپر ہٹ ہو چکی تھی ، اسکی انگلینڈ میں نمائش کروانے کے لیے اعجاز درانی فلم کا پرنٹ لے کر لندن روانہ ہوئے تو فلم کے پرنٹ والے ڈبوں میں کسی نے سازش کے تحت کئی کلو من ۔شیات رکھ دی ۔اعجاز درانی نہ تو من۔ شیات کے رسیا تھے اور نہ ہی انہیں مال و دولت کی کمی تھی چنانچہ ان سے ایسی حرکت منسوب کرنا بالکل غلط ہے ، خیر یہ لندن پہنچے تو ائیر پورٹ پر انکے سامان کی تلاشی ہوئی اور من۔ شیات برآمد ہو گئی چنانچہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ، ان پر کیس چلا ااور بظاہر شواہد کی وجہ سے عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ، اب اعجاز درانی لندن کی ایک جیل میں تھے اور اس وقت انہیں میڈم نور جہاں سے طلاق ہوئے کئی سال گزر چکے تھے مگر جب میڈم نور جہاں کو اعجاز درانی کے انگلینڈ کی ایک جیل میں ہونے کا پتہ چلا تو وہ پہلی فرصت میں لندن پہنچ گئیں ۔ میڈم ان دنوں کہا کرتیں کیا ہوا اگر وہ مجھے چھوڑ گیا ، میرے بچوں کاباپ ہے میں اپنی بیٹیوں کے باپ کو مشکل میں تنہا کیسے چھوڑ دوں ؟ میڈم کے بعد جو شخصیت لندن میں اعجاز درانی کی خاطر پھرتی رہی وہ فردوس بیگم تھیں ، میڈم نور جہاں اور فردوس نے ہر ممکن کوشش کی کہ اعجاز درانی کی ضمانت ہو یا انہیں رہا کروا لیا جائے مگر ایسا نہ ہو سکا لیکن دونوں خواتین ہر روز اعجاز درانی سے ملاقات کے لیے جیل کے دروازے پر پائی جاتیں ، اگرچہ ان دونوں کی آپس میں بول چال نہیں تھی لیکن اعجاز درانی سے ملاقات کے لیے میڈم نور جہاں اور فردوس دونوں کی کوشش ہوتی کہ صبح صبح جیل کے دروازے پر پہنچ کر اپنا نام ملاقاتیوں کی فہرست میں لکھوا دے ۔۔۔۔۔ اپنی سزا پوری کرکے اعجاز درانی واپس لاہور آئے تو فردوس بیگم دیکھتی رہ گئیں اور اعجاز درانی نے ایک اور خاتون سے شادی رچا لی ۔۔۔۔۔
کہتے ہیں کہ ساری دنیا نور جہاں کی دیوانی تھی جبکہ نور جہاں اعجاز درانی کی دیوانی تھیں
2026-09-17 22:13:42
19
Meer Aslam Hayat :
اس ساری تفصیل سے یہ پتہ چلا کہ اتنی بڑی سنگر میڈم نور جہاں لندن میں خوار ہوتی رہی لیکن اس کے کوئی نہیں سنی گئی ان کا قانون اتنا مضبوط ہے اور ایک ہمارا قانون ہے کہ یہاں پر ڈالر دو اور افس صدیقی کو لے جاؤ
2026-09-21 07:15:07
12
aadilqazi73 :
میرے ماموں کسٹم سپرڈنٹ تھے نور جہاں پشاور باڑہ سے کپڑا سمگل کر کے لاہور جا رہی تھی کار غیر ملکی کپڑے اور دوسری چیزوں سے بھری ہوئی تھی اس کو نوشیرہ میں روکا اور اس کو پکڑ لیا گیا یہ ایسی ایسی گالیاں دے رہی تھی الحفیظ الامان ۔ اس کو گھر لاے اس نے کہا میں نے ٹیلی فون کرنا ہے پھر کسی بڑے کا فون آیا تو اس کو جانے دیا
2026-09-25 11:40:42
5
Usman Mansha :
محبت کے کئی رنگ ہوتے ہیں ❣️بہانے بناکر ملنا پڑتا ہے ۔
2026-09-27 02:01:39
4
اعجاز آمبرسریا آرائیں :
🌹🌺🌱⚘🌷😎😍🤓🤩😛
2026-09-17 06:23:37
4
Ssubhanaligondal5 :
ہر چہرہ کسی کا محبوب ہوتا ہے
2026-09-22 02:56:39
4
HARDILAZIZ66 :
اچھا !
کسی " اور " نے منشیات رکھنے کی سازش کی تھی ؟؟؟ ۔۔
🥰🥰🥰🥰🥰🥰
2026-09-16 19:51:41
4
Rizwan Khokher :
Great Noor jahan
2026-09-24 11:48:19
1
WAQAR CH 🌀 :
گجرات جلالپور جٹاں
2026-09-24 18:40:16
0
wada :
2026-09-23 11:27:19
0
saman shahid :
haha
2026-09-17 15:03:40
1
Waheed bhatti :
2026-09-18 15:29:19
0
Rizwan Khokher :
طبلہ جس نے بھی بجایا ہے بہت شاندار ہے
2026-09-24 11:50:27
3
Awan :
nice
2026-09-17 16:08:15
1
Qazafi khan :
ijaz k sath aik or artist bhi thi Adakara Rozeena
2026-09-23 07:03:46
0
mughal king abidAli ♥️ :
2026-09-17 15:18:05
1
Hassan basri :
خوب صورت چہرے ایسا ھی کرتے ھیں
2026-09-17 23:02:42
1
Saim Rehmami :
kam krda pta lag da hosi😁
2026-09-19 06:49:34
0
Naseem_Ch 007 :
🥰🥰🥰
2026-09-17 10:11:06
2
Naseem_Ch 007 :
❤️❤️❤️
2026-09-17 10:11:06
1
Khalid Mahmood6watoo :
👍👍👍
2026-09-16 15:07:12
2
Naseem_Ch 007 :
❤️❤️❤️
2026-09-17 10:11:06
1
maqsood :
🥰🥰🥰
2026-09-17 16:29:02
1
mian naseeb 705 :
👍👍👍
2026-09-16 10:57:06
2
Muhammad Deen :
💚💚💚
2026-09-17 09:10:15
1
To see more videos from user @gujarkhannews24, please go to the Tikwm
homepage.