@juiofficial83: جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس سرزمین کو نشانہ بنانا امتِ مسلمہ اور انسانیت کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کو امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔ جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور تقدس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مسلم ممالک سے سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا #RashidMahmoodSoomro #JUISindh #Makkah #SaudiArabia