@kamran_khan055: وہ اکثر مجھ سے کہا کرتی تھی، “اگر محبت سچی ہو تو شادی ہو ہی جاتی ہے نا؟” میں کچھ دیر خاموش رہتا، پھر کہتا، “نہیں… ہر محبت کا انجام شادی نہیں ہوتا، مگر ہر اچھی شادی میں محبت کی گنجائش ضرور ہونی چاہیے۔” محبت تو دو لوگوں کے درمیان پیدا ہونے والی وہ چیز ہے جس کا کوئی کاغذی ثبوت نہیں ہوتا۔ نہ اس کی کوئی مہر ہوتی ہے، نہ دستخط، نہ کوئی خانہ جس میں اسے لکھ کر محفوظ کر لیا جائے۔ نکاح نامہ تو صرف یہ بتاتا ہے کہ دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے پر راضی ہیں، یہ نہیں بتاتا کہ ان کے دل ایک دوسرے کے لیے کتنے نرم ہیں۔ شاید اسی لیے بعض لوگ نکاح کے بعد بھی محبت ڈھونڈتے رہتے ہیں، اور کچھ لوگ محبت نہ ملنے کے باوجود پوری عمر ایک رشتے کو نبھاتے رہتے ہیں۔ اصل خوبصورتی تو تب ہے جب ایک دن وہی شخص، جس کے ساتھ نکاح نامے پر صرف ایک نام لکھا تھا، تمہاری زندگی میں ایسا اتر جائے کہ پھر محبت کے لیے کسی الگ خانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔ #foryoupage #foryou #100k