@imrsdmnr65: باپ کی موجودگی ایک ایسی گھنی چھاؤں ہوتی ہے جو تپتی دھوپ اور زندگی کے کٹھن امتحانوں میں ہمیشہ ڈھال بنی رہتی ہے۔ جب وہ چلے جاتے ہیں تو انسان اچانک خود کو دنیا کے بے رحم طوفانوں میں تنہا پاتا ہے۔ آج جب زندگی کے اہم موڑ پر بڑے اور مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں، تو ہر لمحہ ان کے دیے ہوئے مشورے، ان کی شفقت اور ان کی رہنمائی یاد آتی ہے۔ دل کی گہرائیوں سے بس یہی ایک صدا نکلتی ہے کہ کاش آج بابا اپ پاس ہوتے تو سر پر ہاتھ رکھ کر کہتے کہ گھبراؤ مت، میں ہوں نا۔ 💔🕊️🕯️#foryou #viral #deepthoughts