@khalid___khan13: قسم سے، زندگی نے اتنا تنگ کر رکھا ہے کہ اب کسی سے ناراض ہونے کا بھی دل نہیں کرتا، اور نہ ہی کسی کو منانے کا۔ پہلے چھوٹی چھوٹی باتیں دل پر لگتی تھیں، کسی کے بدل جانے کا دکھ ہوتا تھا، کسی کے دور جانے پر راتیں اداس گزرتی تھیں۔ مگر اب دل جیسے سب کچھ سہہ کر خاموش ہو گیا ہے۔ نہ شکایت باقی ہے، نہ کسی سے کوئی امید۔ بس دل چاہتا ہے کہ سب اپنی اپنی جگہ خوش رہیں اور مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں۔ کبھی کبھی انسان لوگوں سے نہیں، مسلسل نظرانداز ہونے، ٹوٹنے اور خود کو سنبھالتے سنبھالتے تھک جاتا ہے۔ اب بس سکون چاہیے، کسی کی وضاحت نہیں علی خان 💔🥀💔 #foryoupage #viralvideo #plzdeartiktokteamdontunderreviewmyvidoes