@usmantypist50: خود کو خود کی عادت ڈال لو، کیونکہ سچ یہی ہے کہ اس دنیا میں کوئی ہمیشہ کسی کا نہیں رہتا۔ لوگ صرف تب تک ساتھ دیتے ہیں جب تک ان کا دل چاہتا ہے، جب تک ان کا وقت کٹ رہا ہوتا ہے، جب تک انہیں تمہاری ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ مگر جیسے ہی ان کے دل کا موسم بدلتا ہے، وہی لوگ جو کل تمہارے بغیر ایک لمحہ نہیں رہ سکتے تھے، آج تمہاری خاموشی تک محسوس نہیں کرتے۔ یہاں محبت دعوؤں میں بہت بڑی لگتی ہے، مگر حقیقت میں بہت چھوٹی نکلتی ہے۔ لوگ قسمیں کھاتے ہیں ساتھ نبھانے کی، مگر ان قسموں کی عمر صرف چند لمحوں جتنی ہوتی ہے۔ وہ تمہاری سچائی، تمہاری وفا، تمہاری راتوں کی دعائیں… کچھ بھی یاد نہیں رکھتے، انہیں صرف اپنا سکون عزیز ہوتا ہے، چاہے اس کے لیے انہیں تمہیں توڑنا ہی کیوں نہ پڑے۔ تم سوچتے رہ جاتے ہو کہ آخر کمی کہاں رہ گئی، اور وہ بنا کسی جواب کے تمہاری زندگی سے ایسے نکل جاتے ہیں جیسے تم کبھی ان کی زندگی کا حصہ تھے ہی نہیں۔ نہ انہیں تمہارے آنسو دکھائی دیتے ہیں، نہ تمہاری خاموشی سنائی دیتی ہے، کیونکہ سچ یہ ہے کہ جو لوگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں، وہ پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے۔ یہاں کوئی کسی سے سچی محبت نہیں کرتا، لوگ صرف احساسات سے کھیلتے ہیں، دل بہلانے کے لیے قریب آتے ہیں، اور جب ان کا دل بھر جاتا ہے تو وہی ہاتھ جو کبھی تمہیں تھامتے تھے، تمہیں تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس لیے خود کو خود کی عادت ڈال لو، اپنے درد کو خود سہنا سیکھ لو، کیونکہ اس دنیا میں سب سے مستقل اگر کوئی ساتھ ہے… تو وہ صرف تم خود ہو۔ باقی سب لوگ صرف ایک عارضی کہانی ہوتے ہیں، جو ایک دن اچانک ختم ہو جاتی ہے، اور پیچھے چھوڑ جاتی ہے صرف ایک ٹوٹا ہوا یقین… اور محبت سے ہمیشہ کے لیے اٹھ جانے والا اعتبار۔ #creatorsearchinsight #fvpシ #1millionviews #urdupoetry #growmyaccount