@balouch5570: بے ترتیب سے ہوئی پڑی ہے زندگی، دل الگ، غم الگ، تم الگ، ہم الگ زندگی کبھی اتنی بھی ترتیب نہیں تھی۔ ایک وقت تھا جب ہر چیز اپنی جگہ پر تھی۔ صبح کی چائے میں تمہارا ذکر رات کی دعا میں تمہارا نام۔ لیکن پھر پتہ نہیں کیا ہوا کہ سب کچھ بکھر گیا۔ دل ہے تو دھڑک رہا ہے، مگر اس دھڑکن میں سکون نہیں۔ غم ہے تو سینے میں بیٹھا ہے، مگر آنسو نہیں دیتا۔ تم ہو تو یادوں میں ہو، مگر حقیقت میں بہت دور۔ اور میں ؟ میں بس ایک سایہ بن کر رہ گیا ہوں جو لوگوں کے بیچ ہنستا ہے اور تنہائی میں ٹوٹ جاتا ہے۔ اب نہ دل کو چین ہے، نہ غم کو سکون،نہ تمہیں میری پرواہ، نہ مجھے اپنی خبر۔بس ایک ہے ترتیب زندگی ہے جو گھسیٹے جا رہی ہے۔