@mak_policekp: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے ضلع شانگلہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ پولیس لائن پہنچنے پر انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ آر پی او نے پولیس لائن میں نئی میس/طعام خانہ بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او آفس میں ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے انہیں امن و امان، جرائم کے خلاف کارروائیوں اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ آر پی او نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں، جن میں ڈی پی او اکرام اللہ پی ایس پی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم امان اللہ خان، ڈی ایس پی سکیورٹی نعیم خان، ایس ایچ اوز خورشید علی و لیاقت علی، انچارج ڈی ایس بی سید وزیر اور پی اے ٹو ڈی پی او عمر رحمان شامل ہیں، کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی آر سی کے چیئرمین و ممبران سے ملاقات کے دوران کونسل کی کارکردگی اور عوامی تنازعات کے حل کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ آر پی او نے ڈی آر سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ دورے کے اختتام پر ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے شانگلہ پولیس کی جانب سے آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔#shortsviral #training