@qaswawelfareorg: 💔 قصویٰ نے اپنا وعدہ پورا کیا… گزشتہ روز اوپر لہڑی کے مقام پر جہلم نہر میں ڈوبنے والے تین معصوم بچوں میں سے دو بچیوں فجر اور نور کی ڈیڈ باڈیاں مل گئی ہیں۔ 😢 اس المناک اور دل خراش گھڑی میں قصویٰ ایمبولینس سروس موقع پر موجود ہے اور دونوں بچیوں کی میتیں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔ قصویٰ ویلفیئر آرگنائزیشن نے گزشتہ روز جو وعدہ کیا تھا کہ ان معصوم بچوں کے لیے ڈیڈ باڈی باکس اور ایمبولینس سروس بالکل مفت فراہم کی جائے گی، آج وہ وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ 🤲 اللہ پاک معصوم فجر اور نور کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے والدین اور اہلِ خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور باقی بچے کی بھی خیریت سے بازیابی فرمائے۔ آمین۔ قصویٰ ویلفیئر آرگنائزیشن — خدمتِ خلق، انسانیت اور مشکل وقت میں ساتھ۔ #قصویٰ_ویلفیئر_آرگنائزیشن #قصویٰ_ایمبولینس_سروس #فجر #نور #اوپر_لہڑی