ہم غلط بھی ہو سکتے ہیں اور صحیح بھی، لیکن 27 ستمبر کے حوالے سے مختلف بیانات اور موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میرا ذاتی تجزیہ کچھ اس طرح ہے کہ اگر 27 ستمبر سے پہلے، یا لانگ مارچ کے دوران، عمران خان صاحب کو ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے تو ممکن ہے لانگ مارچ کو اسی بنیاد پر ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔
یہ صرف میرا تجزیہ ہے، آپ اس سے اختلاف بھی کر سکتے ہیں۔
لیکن میری نظر میں اصل سوال یہ ہے کہ عوام جس طرح چارج اور تیار ہو چکی ہے، اور جس طرح مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مشکلات کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، ایسے میں اولین ترجیح صرف علاج نہیں بلکہ عمران خان صاحب کی رہائی اور ملک میں سیاسی و جمہوری راستے کی بحالی ہونی چاہیے۔
باقی حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں، یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ ہمیں جذبات کے بجائے حالات کو سمجھتے ہوئے، پرامن اور ذمہ دارانہ انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
#27ستمبرلانگ_مارچ
#عمران_خان_کو_رہا_کرو