@mak_policekp: ڈی ایس پی ریگی سرکل مظفر شاہ کی کوششوں سے جائیداد کا تنازعہ باہمی افہام و تفہیم سے حل درخواست گزار کریم خان اور فریقِ مخالف حاجی رحمان، زیور خان، عبدالرحمان، عبید وغیرہ کے درمیان گھر کی جائیداد کا تنازعہ درپیش تھا۔ درخواست گزار نے اپنا مسئلہ پولیس کے سامنے پیش کیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی وژن کے مطابق اور ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی ریگی مظفر شاہ خان نے فریقین کو دفتر طلب کرکے ان کا مؤقف تفصیل سے سنا اور باہمی مشاورت، افہام و تفہیم اور گفت و شنید کے ذریعے مذکورہ جائیداد کا تنازع خوش اسلوبی سے حل کر دیا۔ مسئلہ حل ہونے پر دونوں فریقین نے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ڈی ایس پی ریگی مظفر شاہ خان کا شکریہ ادا کیا#shortsviral #training