@punjabpolicecpo: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت کی معیاری سہولیات تک آسان رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پنجاب پولیس کے ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ بھی اس خصوصی صحت سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے مستقل رہائشیوں کے لیے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ صوبے بھر میں 153 نجی ہسپتال پینل پر موجود ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ سے زائد افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 240 ارب روپے کی علاج کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ صحت کا تحفظ — علاج تک آسان رسائی #PunjabPolice #PunjabPolicePakistan #MaryamNawaz #CMPunjab #HealthInsuranceProgram #HealthInitiatives #HealthyPunjab #PHIMC #PublicWelfare #Healthcare