@nawritesofficial: زندگی کا سفر خوبصورت بھی ہے اور مختصر بھی۔ اس مختصر سی زندگی میں اگر ہم دوسروں کو متاثر کرنے یا بناوٹی شخصیت کا خول اوڑھ کر جینے کی کوشش کریں گے، تو اپنی اصل خوشی اور سکون کھو دیں گے۔ شفاف اور صاف ارادے انسان کے اندر کا بوجھ ہلکا کر دیتے ہیں۔ جب آپ کا دل صاف ہوتا ہے، تو نیت میں بھی کوئی ملاوٹ نہیں رہتی۔ پھر چاہے راستے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، سفر کا ہر لمحات روح کو طمأنینت اور لطف دیتا ہے۔ بناوٹی انسان بن کر جینے کا مطلب ہے خود سے بے وفائی کرنا۔ ہمارے پاس اتنی طویل عمر نہیں کہ ہم دوسروں کی پسند کا ڈرامہ رچاتے رہیں۔ سچائی، سادگی اور شفافیت کے ساتھ جیئیں؛ کیونکہ جو سکون اپنی اصل کے ساتھ جینے میں ہے، وہ کسی نقاب کے پیچھے ہرگز نہیں مل سکتا۔ ازقلم: این اے رائیٹس . . #NaWritesOfficial #Foryou #fyp #Urduline #Foryoupage