@pubgnawhaiker3: “سہیل آفریدی کو گھر میں جگہ دینا میرا جرم تھا؟” — اینکر حسنین رفیق کی انصاف کے لیے دہائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اینکر نیا پاکستان حسنین رفیق نے اپنے گھر کے مناظر دکھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو قیام کے لیے جگہ دینے کے بعد ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور قیمتی سامان بھی لے جایا گیا۔ حسنین رفیق نے سوال اٹھایا، “یہ میرا گھر ہے جسے تباہ کر دیا گیا۔ میں کس سے سوال کروں؟ کون سی عدالت مجھے انصاف دے گی؟ ہمارے خون پسینے کی کمائی سے بنا گھر آج تباہ کر دیا گیا، ہم کہاں رہیں، کہاں جائیں؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ واضح کیا جائے کہ کارروائی کس نے اور کس کے حکم پر کی۔ گھر میں توڑ پھوڑ اور سامان لے جانے سے متعلق الزامات کی باضابطہ تحقیقات اور متعلقہ اداروں کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔ #شکرگڑھ #Shakargarh1News #Shakargarh #Narowal #ViralVideo