@its_salar_3: رابطہ تو اب ہمارا کچھ نہیں رہا، پر جب بھی یہ موسم بدلتا ہے اور ہوا میں ٹھنڈک آتی ہے، مجھے بس وہی یاد آنے لگتی ہے۔ وہ اس موسم میں اکثر بیمار پڑ جاتی تھی، اسی لیے اب بھی خاموشی سے اس کے نام کا صدقہ دے دیتا ہوں تاکہ وہ جہاں بھی رہے، بس ٹھیک رہے۔ میرا اس سے کوئی تعلق تو نہیں بچا، لیکن اس کی سلامتی کی تمنا آج بھی میرے دل میں ویسے ہی زندہ ہے۔ صدقہ دیتا ہوں تو ایک عجیب سا سکون ملتا ہے، جیسے دور رہ کر بھی میں نے اسے اپنی دعاؤں کے حصار میں رکھا ہوا ہے #Salar #unfrezzmyaccount #DeepLines