@ali_writer051: ایک شخص نے مجھے یہ احساس دلایا کہ۔۔۔ اگر کوئی چیز پسند آ جائے تو اس کے حقدار نہیں بن جایا کرتے۔ اس لیے صرف کسی کو دل سے چاہ لینے سے وہ ہمارا نہیں ہو جاتا… کبھی کبھی ہم کسی انسان کو اپنی دعاؤں، اپنی خواہشوں اور اپنے مستقبل کا حصہ سمجھ لیتے ہیں، مگر اُس کی زندگی میں ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ میں نے بھی ایک شخص کو اپنی پسند سے بڑھ کر اپنی ضرورت سمجھ لیا تھا، اُس کے ساتھ جڑے ہر خواب کو اپنا حق سمجھ بیٹھا تھا… پھر اُس کی بےرخی نے سمجھا دیا کہ محبت میں کسی کو چاہنا ہمارا اختیار ہے، مگر اُس کا مل جانا ہماری قسمت نہیں۔ سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب انسان پوری سچائی سے کسی کا ہو جائے، اور آخر میں اُسے یہ ماننا پڑے کہ جسے وہ اپنا سمجھتا رہا، وہ کبھی اُس کا تھا ہی نہیں۔ 🥀💔 #sadstory #viral #lines #fyp #poetry