@haq.latif.786: 🇵🇰 سجاول کے نوجوانوں کے لیے خوش آئند قدم 🇵🇰 آج پبلک کالج سجاول میں پاک فوج کی بھرتی کے سلسلے میں سجاول کے نوجوان بڑی تعداد میں موجود رہے اور بھرتی کے مراحل میں حصہ لیا۔ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کا ایک اہم موقع ہے۔ سجاول کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے عبداللطیف میمن بھائی کی کوششیں بھی مسلسل جاری ہیں۔ سجاول کے نوجوانوں کو مواقع ملیں، ان کے لیے روزگار کے دروازے کھلیں اور ہماری نئی نسل آگے بڑھے، یہی ایک مثبت سوچ ہے۔ ❤️ پبلک کالج سجاول میں آج کے مناظر اس بات کی خوبصورت مثال ہیں کہ ہمارے نوجوان آگے بڑھنے کے لیے کتنے پُرجوش ہیں۔ 🇵🇰 اللہ پاک سجاول کے تمام نوجوانوں کو کامیابی عطا فرمائے اور ان کے لیے بہتر مستقبل کے راستے کھولے۔ 🤲❤️ سجاول کے نوجوان، سجاول کا مستقبل۔ Haq Latif, Sach Latif@Abdul Latif Memon