@fahad.official2.1: CAPTAIN 🥀 تم سے محبّت کے بعد میں نے یہ جانا کہ انسان کی سب سے بڑی کامیابی یہ نہیں ہوتی کہ اسے دنیا جانے، بلکہ اصل خوبصورتی یہ ہے کہ اسے وہ شخص سمجھے جسے وہ چاہتا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں تمہاری زندگی کا ایک ایسا پوشیدہ اور خوبصورت راز بن جاؤں جسے صرف تمہاری نگاہوں نے پڑھا ہو، اور دنیا جب بھی میرے رویے، میری سوچ یا میرے مسکرانے کی وجہ تلاش کرنا چاہے، تو مجبوراً تمہاری جانب ہی دیکھے۔ لوگ مجھ میں جھانکنا چاہیں، لیکن میرے ضبط کی چابی صرف تمہاری باتوں میں ہو؛ وہ میری آنکھوں کے حرف پڑھنے آئیں تو تم انہیں میری کہانی کی کاپی کا وہ خوبصورت ورک لگو جس پر میری تما تر محبت لکھی ہوئی ہے۔ میرا اور تمہارا تعلق کوئی ایسا ظاہری رشتہ نہ ہو جو دنیا کو صرف دکھانے کے لیے قائم کیا جائے، بلکہ یہ ایک ایسا خاموش اور گہرا احساس ہونا چاہیے جہاں میری ذات کا ہر پتا تم پر جا کر ختم ہوتا ہو۔ میری خاموشی کو کوئی دوسرا نہ سمجھ سکے، لیکن جب تم بولنا شروع کرو تو میرے دل کا سارا حال صاف نظر آنے لگے۔ تم میرے وجود کی وہ کتاب ہو جسے پڑھ کر ہی لوگ مجھے سمجھ سکیں، کہ میں کون ہوں اور کس حد تک صرف اور صرف تمہارا ہوں۔