@aliahmadmehar13: #کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو چیخ و پکار کے محتاج نہیں ہوتے، بلکہ خاموشی کے ساتھ انسان کے اندر ہی اندر گھلتے رہتے ہیں۔ انسان باہر سے تمام رسمیں نبھاتا ہے مصنوعی مسکراہٹ کے ساتھ دنیا کا سامنا کرتا ہے مگر اس کے اندر ایک ایسا ویرانہ آباد ہو چکا ہوتا ہے جہاں اب کسی نئی آس یا امید کا گزر نہیں ہوتا بعض اوقات انسان کو کسی کے بچھڑ جانے سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنا اس بات کا ملال ہوتا ہے کہ جس شخص پر اس نے اپنے ضبط کا سارا غرور نچھاور کر دیا تھا، وہی اس کے خاموش لفظوں کا درد نہ سمجھ سکا دل جب ٹوٹتا ہے تو کوئی آواز نہیں ہوتی مگر اس کے ٹوٹنے کی گونج عمر بھر کے لیے روح کو سنسان کر دیتی ہے #poetry #vintage_vibes