@mpasardarmuhammadriaz1: آج رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز سردار محمد ریاض صاحب نے مشیر برائے وزیراعلیٰ زکوٰۃ و سوشل ویلفیئر جناب ملک لیاقت خان صاحب کے ہمراہ کولئ پالس میں ایک خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد پالس کے عوام، بالخصوص معذور افراد، بیواؤں اور دیگر محروم طبقات کے مسائل کو براہ راست سننا اور ان کی فوری دادرسی کرنا تھا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اپنے مسائل پیش کیے، اور رہنماؤں نے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔ عوامی نمائندگان کی جانب سے عوام کی دہلیز پر جا کر ان کے مشکلات کا سننا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ #KolaiPalas #Kohistan #KhuliKatchery #PublicService #SardarMuhammadRiaz