@syedabidraza04: #مجھے منظور ہے تمہاری محبت میں عمر بھر قید رہنا، تمہاری ایک نظر کے لیے اپنی ہزار خواہشیں بھلا دینا، تمہارے نام سے جڑی ہر خوشی کو اپنی زندگی کا حاصل سمجھنا۔ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تمہارے دل کی دنیا میں میرے سوا کوئی اور خیال نہ اترے، تمہاری آنکھیں جب محبت ڈھونڈیں تو انہیں صرف ایک چہرہ یاد آئے، اور تمہاری دھڑکن ہر بار اسی نام پر ٹھہرے۔ میں تمہاری محبت کا غلام سہی، مگر چاہتا ہوں کہ تم بھی میری وفا کی قدر کرو، کیونکہ عشق میں سب کچھ منظور ہوتا ہے، بس محبوب کی تقسیم منظور نہیں ہوتی۔