@butterflllyy4: کبھی کبھی انسان کسی شخص کے ساتھ صرف وقت نہیں گزارتا، اپنی پوری آنے والی زندگی اُس کے نام کر دیتا ہے۔ میں نے بھی تمہارے ساتھ وہ دن سوچے تھے جن میں عمر ڈھلتی، مگر تمہارا ساتھ نہیں چھوٹتا۔ مجھے کیا خبر تھی کہ جس شخص کو میں اپنی منزل سمجھ کر چل رہی ہوں، وہ راستے ہی میں مجھے تنہا چھوڑ جائے گا۔ اب تمہاری یاد صرف یاد نہیں رہی، ایک ایسا سوال بن گئی ہے جس کا جواب شاید کبھی نہیں ملے گا۔ بڑا طویل صدمہ رہے گا تیری مختصر محبت کا، کیونکہ میں نے بہت خواب دیکھے تھے تمہارے ساتھ جینے کے۔ سب سے زیادہ درد اس بات کا نہیں کہ تم چلے گئے، درد تو یہ ہے کہ تمہارے جانے کے بعد بھی میرے اندر وہ زندگی زندہ ہے جو میں نے تمہارے ساتھ دیکھی تھی #viralvideo #fypage #poetry #sad #foryou