@mpa_syed_shariq_jamal_90: انتظامی یونٹس — بہتر نظام، بااختیار عوام! حق پرست رکنِ سندھ اسمبلی سید شارق جمال نے PS-90 ملیر کے UC-5A میں یو سی 5 کے انچارج و ٹاؤن ممبر خاور خان بھائی، انتظامی یونٹ کمیٹی، کارکنان و ذمہ داران اور اہلِ علاقہ کے ہمراہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام سے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، شہریوں کی آراء اور تجاویز سنی گئیں اور بہتر، مؤثر اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے بااختیار انتظامی نظام کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عوام کی آواز، عوام کا اختیار — انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت! #SyedShariqJamal #PS90 #Malir #AdministrativeUnits #MQMPakistan