*بسم اللہ الرحمن الرحیم، السلام علیکم*
میں اپنی تمام مسلمان عوام، اپنے حکمرانوں، اپنی فوج، اپنی یونیورسٹیوں کے سائنس دانوں، انجینئروں، ڈاکٹروں اور اپنے ان بہت امیر بھائیوں سے جن کے پاس بہت ایکسٹرا پیسہ ہے، ان سب سے ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں۔
آج ہم 57 اسلامی ملک اور 2 ارب کی آبادی ہو کر بھی تنہا، کمزور اور بے بس کیوں ہیں؟ اس کی صرف 3 بڑی وجوہات ہیں۔
*نمبر 1: ہمارا دفاع کمزور ہے۔* کوئی بھی ہمیں بلیک میل کر لیتا ہے۔
*نمبر 2: ہمارے گھروں میں بے روزگاری ہے۔* ہمارے بچے ڈگریاں، ماسٹرز، پی ایچ ڈی لے کر بھٹک رہے ہیں، بجلی گیس کا بل بھی نہیں بھر پا رہے۔
*نمبر 3: ہمارے دلوں سے بھائی چارہ اور کامن انٹرسٹ ختم ہو گیا ہے۔*
اور ان تینوں زخموں کی جڑ صرف ایک ہے کہ ہمارے پاس *اپنی ذاتی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔*
آپ پچھلے 100 سال کا ریکارڈ اٹھا لیں، کیا کوئی ایک بھی لیڈر، حکمران، بادشاہ، جنرل، وزیراعظم یا ارب پتی ایسا گزرا ہے جس نے اپنی ٹیکنالوجی سے کسی ایک ملک کو بھی ٹھیک کیا ہو؟ جواب ہے ایک بھی نہیں۔ کیونکہ ملک کو ترقی لیڈر نہیں دیتا، صرف اپنی ذاتی ٹیکنالوجی دیتی ہے، باقی سب ڈرامہ ہے۔
ہمارا اصل مسئلہ عرب، عجم، کالا، گورا، پٹھان، پنجابی، سندھی، بلوچی، مہاجر یا فرقہ نہیں ہے۔ ہماری 90 فیصد بربادی کی وجہ صرف ٹیکنالوجی کا نہ ہونا ہے۔
یاد رکھیں جب آپ غریب ہوں گے تو آپ پر جنگیں بھی ہوں گی، دہشتگردی بھی آئے گی، جہالت بھی آئے گی، خانہ جنگی بھی آئے گی، قومیت کا جھگڑا بھی آئے گا کہ میں اچھی قوم ہوں، دنیا کی ہر برائی آپ میں آئے گی۔
*زندہ مثال:* لیبیا اور عراق کل تک سونے جیسے امیر ملک تھے۔ تیل تھا، پیسہ تھا، ہر چیز خریدی ہوئی تھی۔ لیکن اپنی ذاتی ایک بھی نہیں تھی، تو ایک ہی جنگ میں مٹی بن گئے۔ کیونکہ خریدی ہوئی چیز سے کبھی جنگ نہیں جیتی جاتی۔
امیر مسلم ملک اربوں ڈالر دے کر جہاز، میزائل خرید لیتا ہے۔ پیسہ ہمارا، تیل ہمارا، لیکن اس کی چابی، اس کا سافٹ ویئر، اس کا کنٹرول آج بھی بنانے والے کے ہاتھ میں ہے۔
اور غریب مسلم ملک کے پاس اللہ نے محنتی نوجوان، سونا، تانبا، لیتھیم جیسے بے شمار وسائل دیے ہیں۔ لیکن ٹیکنالوجی نہ ہونے سے وہ اپنا خام مال خود پروسیس نہیں کر سکتا۔ وہ سستا بیچتا ہے اور اسی کو مہنگا خریدتا ہے۔ اس لیے فیکٹری نہیں لگتی اور جوان بے روزگار پھرتا ہے۔
آج بے روزگاری نے عوام کا ستیاناس کر دیا ہے۔ لوگوں کا IQ ختم ہو گیا ہے، خودکشیاں، ڈپریشن۔ کوئی بھی بے وقوف تھوڑی امید دلاتا ہے تو عوام اپنے ہی ملک کے خلاف جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتی ہے۔
یقین کریں جس طرح بے روزگاری ہر برائی کی جڑ ہے، ویسے ہ
2026-09-29 05:58:09
1
Fawad Ali Mirza :
[Red heart][Red heart][Red heart][Red heart]
2026-09-18 10:17:09
1
Mian ji :
pak foj zindabad
Pakistan hamesha Zindabad
Muslims umma hamesha Zindabad
meray murshad Syed hafiz Asim Munir Sahab zindabad 🥰 Allah pak apki hifazat kary or kamyabi da Ameen
2026-09-27 05:47:59
1
To see more videos from user @raja7726531, please go to the Tikwm
homepage.