@javedhashmiofficial: ہماری آئی ایس آئی میرے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ میں نے اپنے شہر اور اپنے ملک کے لئے اپنا خون پسینہ دیا ہے۔ میں نے نواز شریف کا بازو مروڑ کر 1999ء میں ملتان میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنوایا، بعد میں مشرف نے بھی 7 ارب روپے دیے۔ مخدوم رشید، جہانیاں اور بستی ملوک میں ڈگری کالج بنوائے، اپنے علاقوں میں لاتعداد اسکول بنوائے۔ ملتان میں لڑکیوں کا ایک ڈگری کالج تھا، میں نے سات کالج بنوائے، یونیورسٹیاں بنوائیں۔ ملتان کے لوگ مجھے محسنِ ملتان کہتے ہیں۔ پاکستان کی بات کرتے ہو؟ ہم نے پاکستان بھی بنایا ہے۔ میرے باپ اور دادا مسلم لیگی تھے۔ اس ملک کے غدار تم ہو۔ تم نے ہمیشہ اسے توڑا ہے، آج بھی لوٹ رہے ہو۔ اب مجھ سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ مانگنے کی کوشش نہ کرو۔