@abdullahch2050: محمد مالک نے مریم بی بی کا ایک اور جھوٹ پکڑ لیا۔ مریم نواز کہہ رہی تھیں کہ باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس بھی ایسے ہی جہاز ہیں۔ نمبر ایک: خیبر پختونخوا حکومت کے پاس کوئی جہاز نہیں، دو ہیلی کاپٹر تھے، جن میں سے ایک حادثے کا شکار ہو چکا ہے اور ایک باقی ہے۔ نمبر دو: بلوچستان کے پاس جو جہاز ہے وہ 2006 ماڈل کا ہے، یہاں تک کہ اس کی سیٹ بیلٹس بھی خراب ہونے کی بات کی گئی ہے۔ نمبر تین: سندھ کے پاس بھی انتہائی پرانا جہاز ہے، جو مریم نواز کے زیرِ استعمال نئے جہاز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اب عوام کو یہ بھی بتا دیں کہ باقی صوبوں کے پاس مریم نواز کے 12 ارب روپے کے نئے جہاز جیسا کون سا جہاز موجود ہے؟