@cr_shaamii: شالوم۔ ایک غلط شخص کی طرف سے ملنے والا دھوکہ صرف ایک رشتے کو نہیں توڑتا، بلکہ انسان کے اندر اعتماد کی وہ جگہ بھی زخمی کر دیتا ہے، جہاں کبھی ہر نئے شخص کے لیے یقین پیدا ہوا کرتا تھا۔ پھر ایک کی بے وفائی کا بوجھ کئی بے قصور لوگوں پر پڑتا ہے، اور انسان صحیح لوگوں کو بھی شک کی نظر سے دیکھنے لگتا ہے۔ کبھی کبھی ایک غلط انسان ہمیں یہ سکھا دیتا ہے کہ ہر مسکراہٹ سچی نہیں ہوتی، ہر وعدہ نبھانے کے لیے نہیں کیا جاتا، اور ہر قریب آنے والا شخص اپنا نہیں ہوتا۔ سب سے تلخ حقیقت یہی ہے کہ ایک شخص کا دھوکہ، کئی مخلص لوگوں کی سچائی پر بھی پردہ ڈال دیتا ہے۔#cr_shaamii