@kpkpoliceheroes001: چارسدہ پولیس شہریوں کی جان، مال، عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ جو بھی شخص ظلم، زیادتی یا کسی جرم میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چاہے کوئی ملزم چارسدہ میں ہو، پاکستان کے کسی دوسرے حصے میں ہو یا بیرونِ ملک موجود ہو، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔ شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہر جائز شکایت سنی جائے گی، ہر متاثرہ شخص کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان #viralvideo #realheroes #kpkpolice🇵🇰