@vintage_vibes48: کبھی کبھی انسان کسی کے جانے سے نہیں ٹوٹتا بلکہ اُس احساس کے ختم ہو جانے سے ٹوٹتا ہے کہ کبھی کوئی اسے اپنا سمجھتا تھا ہم اُن لوگوں کو بھولنے کی بہت کوشش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں چھوڑ دیا مگر یادیں کہاں ہماری مرضی سے جاتی ہیں رات کی خاموشی میں اُن کی باتیں اُن کا لہجہ اُن کی چھوٹی چھوٹی عادتیں سب کچھ اچانک یاد آنے لگتا ہے اور دل پھر وہیں جا کھڑا ہوتا ہے جہاں سے ہم بڑی مشکل سے خود کو واپس لائے تھے عجیب اذیت ہے کہ جس شخص کے بغیر ایک لمحہ گزارنا مشکل لگتا تھا اُسی کے بغیر پوری زندگی گزارنے کا ہنر سیکھنا پڑتا ہے پھر ہم مسکرانا بھی سیکھ لیتے ہیں لوگوں سے باتیں بھی کرتے ہیں محفلوں میں بیٹھتے ہیں مگر اندر کہیں ایک خاموش سا کمرہ ہمیشہ خالی رہتا ہے وہاں نہ کوئی آتا ہے نہ کوئی آواز پہنچتی ہے بس کچھ پرانی یادیں چند ادھورے خواب اور ایک ایسا شخص رہ جاتا ہے جسے ہم بھلا تو نہیں پاتے مگر دوبارہ پا بھی نہیں سکتے #poetry #vintage_vibes