@user1508143273934: الحمدللہ! دارالعلوم رحمانیہ سرسینئ کبل سوات میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شعبہ حفظ کے طالب علم سعود احمد نے ایک اہم اور قابلِ غور تجویز پیش کی کہ جمعرات کے دن طلبائے کرام کو نسبتاً جلد چھٹی دی جائے، تاکہ وہ اپنے گھریلو امور اور دیگر ضروریات کے لیے وقت نکال سکیں۔ اس تجویز پر مولانا عبداللہ ایوب صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے طلبائے کرام کی آراء کو اہم قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ادارے کے بہتر نظم و نسق اور تعلیمی و تربیتی نظام کو سامنے رکھتے ہوئے طلبہ کی جائز ضروریات اور سہولتوں پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ ایسی کھلی نشستیں طلبائے کرام کو اپنی رائے پیش کرنے کا موقع دیتی ہیں اور ادارے میں باہمی مشاورت، اعتماد اور بہتر نظام کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں۔ دارالعلوم رحمانیہ سرسینئ کبل سوات بہتر نظام، بہتر تعلیم، بہتر تربیت