دنیا میں دو طرح کے لوگ تباہ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو خود کو اتنا کم سمجھتے ہیں کہ جینا بھول جاتے ہیں اور دوسرے وہ جو خود کو اتنا خاص سمجھتے ہیں کہ حقیقت سے کٹ جاتے ہیں۔ سچ ان دونوں کے درمیان ہے۔ 🥺
تم قیمتی ہو کیونکہ تمہارا وجود اس دنیا میں ایک بار آیا ہے اور دوبارہ نہیں آئے گا۔ تمہاری سوچ، تمہارا درد، تمہارا محسوس کرنے کا انداز بالکل منفرد ہے۔ مگر اسی کے ساتھ یہ بھی سچ ہے کہ اس کائنات کے سامنے ہم سب ایک تنکے سے زیادہ نہیں۔ آج ہیں، کل نہیں ہوں گے۔ 🍂
اور یہی دونوں سچائیاں جب ایک ساتھ قبول ہو جائیں تو زندگی جینا آ جاتا ہے۔ نہ غرور رہتا ہے نہ کمتری، بس ایک سکون آتا ہے کہ جتنا وقت ملا ہے اسے بھرپور جیو۔
2026-09-18 08:55:52
14
Malik Haroon :
expressive queen
2026-09-18 08:51:47
8
S-RAJAR-BALOCH :
حساسیت بڑھتی گئی ہر سانحے کے بعد
ہم اس کے لیے بھی روئے جسے جانتے نہ تھے