@cricketking926: اپر دیر کا رضااللہ اور یادگار انٹری اپر دیر کے علاقے نہاگدرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر رضااللہ کی انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت اور شاندار کارکردگی کے چرچے سوشل میڈیا پر ہیں۔ رضااللہ کی پیدائش اور میٹرک تک تعلیم اپر دیر میں ہوئی، لیکن میٹرک کے بعد گاؤں میں روزگار کی کمی اور مالی کمزوری کے باعث ان کے والد روزگار کے لیے مردان چلے گئے۔ بعد میں پورا خاندان بھی مردان منتقل ہو گیا۔ رضااللہ کا آبائی گاؤں نہاگدرہ، اپر دیر ہے، لیکن ان کا خاندان اب مردان میں رہائش پذیر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ زیادہ تر لوگ نہیں دیکھتے کیونکہ یہ بورنگ ہوتی ہے، لیکن میں نے طویل عرصے بعد ایسی ویڈیو دیکھی اور واقعی مزا آ گیا۔ کافی عرصے بعد ایسی اننگز دیکھنے کو ملی جس نے کرکٹ کے پرانے دنوں کی یاد تازہ کر دی اور دل خوش کر دیا۔ پاکستان ٹیم کے لیے اپنے پہلے ہی میچ میں رضااللہ نے شاندار انداز سے بیٹنگ کی، جو قابلِ تعریف ہے۔ نوجوان کھلاڑی نے میدان میں قدم رکھا اور اپنی پُراعتماد اور جارحانہ بیٹنگ سے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ رضااللہ کی 81 رنز کی شاندار اننگز اور 9 فلک شگاف چھکے اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس نوجوان میں بڑا کھیل کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہر چھکے کے ساتھ شائقین کا جوش بڑھتا گیا اور رضااللہ نے اپنی بیٹنگ سے کرکٹ کے میدان میں ایک یادگار لمحہ رقم کر دیا۔ سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ یہ کارکردگی کسی تجربہ کار کھلاڑی کی نہیں، بلکہ ایک ایسے نوجوان کی تھی جو ڈیبیو پر ہی بڑے اعتماد کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ ایسی اننگز کھلاڑی کے کیریئر میں ہمیشہ خاص مقام رکھتی ہیں۔ رضااللہ نے اپنی بیٹنگ سے نہ صرف پاکستانی شائقین کے دل جیتے بلکہ بہت سے نئے مداح بھی بنا لیے۔ امید ہے کہ یہ شاندار آغاز مستقبل میں مزید بڑی اور یادگار اننگز کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔