@dil_ki_diary_writes: دشت مِیں قَیس نہیں ، کوہ پہ فرہاد نہیں ہے وہی عشق کی دنیا ! مگر آباد نہیں رسمِ الفت مِیں روا شکوۂ بیداد نہیں یہ تو کم ظرفئ جذبات ہے ، فریاد نہیں وہ مِری خاک نشینی کے مزے کیا جانے جو مِری طرح تِری راہ مِیں برباد نہیں ڈھونڈنے کو تُجھے او میرے نہ ملنے والے! وہ چلا ہے ، جسے اپنا بھی پتا یاد نہیں ایک زنجیرِ طریقت مِیں بندھے ہیں دونوں عشق پابند سہی ، حُسن بھی آزاد نہیں عرش والے نہ سُنیں ، ساری خدائی سن لے اس قدر پست مذاقِ لبِ فریاد نہیں روحِ بلبل نے خزاں بن کے اُجاڑا گلشن پھول کہتے رہے ہم پھول ہیں ، صیاد نہیں حسن سے چوک ہُوئی ، اِس کی ہے تاریخ گواہ عشق سے بُھول ہوئی ہو ، یہ مُجھے یاد نہیں بربطِ ماہ پہ مضرابِ فغاں رکھ دی تھی مَیں نے اک نغمہ سنایا تھا ، تمھیں یاد نہیں؟ قَفَس و بُلبل و گُل سب ، ہیں یہ فانوسِ خیال تیری ہستی سے زیادہ کوئی صیاد نہیں کھول قاموسِ مُحبت ، ورقِ عشق اُلٹ حُسن کو معنئ یک لفظِ وفا یاد نہیں لاؤ اک سجدہ کروں عالمِ بدمستی مِیں لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں ساغرؔ نظامی . . #urdupoetry #urdushayari #dil_ki_diary_writes #fyp #foryou
دشت مِیں قَیس نہیں ، کوہ پہ فرہاد نہیں
ہے وہی عشق کی دنیا ! مگر آباد نہیں
رسمِ الفت مِیں روا شکوۂ بیداد نہیں
یہ تو کم ظرفئ جذبات ہے ، فریاد نہیں
وہ مِری خاک نشینی کے مزے کیا جانے
جو مِری طرح تِری راہ مِیں برباد نہیں
ڈھونڈنے کو تُجھے او میرے نہ ملنے والے!
وہ چلا ہے ، جسے اپنا بھی پتا یاد نہیں
ایک زنجیرِ طریقت مِیں بندھے ہیں دونوں
عشق پابند سہی ، حُسن بھی آزاد نہیں
عرش والے نہ سُنیں ، ساری خدائی سن لے
اس قدر پست مذاقِ لبِ فریاد نہیں
روحِ بلبل نے خزاں بن کے اُجاڑا گلشن
پھول کہتے رہے ہم پھول ہیں ، صیاد نہیں
حسن سے چوک ہُوئی ، اِس کی ہے تاریخ گواہ
عشق سے بُھول ہوئی ہو ، یہ مُجھے یاد نہیں
بربطِ ماہ پہ مضرابِ فغاں رکھ دی تھی
مَیں نے اک نغمہ سنایا تھا ، تمھیں یاد نہیں؟
قَفَس و بُلبل و گُل سب ، ہیں یہ فانوسِ خیال
تیری ہستی سے زیادہ کوئی صیاد نہیں
کھول قاموسِ مُحبت ، ورقِ عشق اُلٹ
حُسن کو معنئ یک لفظِ وفا یاد نہیں
لاؤ اک سجدہ کروں عالمِ بدمستی مِیں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
ساغرؔ نظامی
2026-09-18 09:39:15
0
تبسم :
2026-09-18 11:58:00
1
md.arslan.jutt :
❤️❤️❤️
2026-09-18 13:58:29
1
Muhammad Atif :
❣️❣️❣️
2026-09-19 09:28:39
0
𓆩 دشتِ خیال 𓆪 :
❣️❣️❣️
2026-09-19 06:54:24
0
john elia جون ایلیا :
🖤🖤🖤
2026-09-19 13:25:51
0
To see more videos from user @dil_ki_diary_writes, please go to the Tikwm
homepage.