@ali_hassan_15121472: *علیؑ مولا سے مراد کیا ہے؟* ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے امام زین العابدین علی بن الحسین علیہ السلام سے پوچھا اے فرزندِ رسولؐ ! حضور کے اس فرمان "من کنت مولاہ فعلی مولاہ" کا کیا مطلب ہے؟ آپ نے فرمایا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ نے سب کو بتا دیا کہ میرے بعد علی امام ہیں۔ اسی طرح زید بن علی علیہ السلام سے جب اس حدیث کا معنی پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ نے علی کو ہدایت کا نشان اور معیار مقرر فرما دیا تاکہ جب اختلاف ہو تو حق والی جماعت علی کے ذریعے پہچانی جا سکے۔ یعنی علی مولا کا مطلب رہبر، امام اور حق و باطل کا معیار ہے۔ #علی_مولا_سے_مراد #من_کنت_مولاہ_فعلی_مولاہ #علی_معیار_ہدایت #حدیث_غدیر #فرمان_رسول