@nadeemwrites17: جو دوسروں کے پیروں تلے سے زمین کھینچتے ہیں، انہیں اکثر یہ گمان ہوتا ہے کہ کسی کو گرا کر وہ خود مضبوط ہو جائیں گے کبھی حالات انسان کو وہی احساس دلاتے ہیں جو اس نے کسی اور کو دیا تھا اور شاید سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ دوسروں کے لیے جگہ بنائیں، کیونکہ دنیا کسی ایک انسان کے لیے نہیں بنی آج آپ کے پاس طاقت، مقام اور اختیار ہے تو اسے کسی کو دبانے کے لیے نہیں، کسی کو اٹھانے کے لیے استعمال کریں آخرکار انسان کو ایک دن یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ اس کے اردگرد کتنے لوگ اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر پوری زندگی دوسروں کے پاؤں سے زمین کھینچتے رہے تو ممکن ہے ایک دن خود بھی ایسی جگہ کھڑے ہوں جہاں سہارا دینے والا کوئی نہ ہو اس لیے کسی کو گرا کر آگے بڑھنے کے بجائے، اگر ممکن ہو تو کسی کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے چلیں؛ کیونکہ اصل بلندی وہ ہے جہاں پہنچ کر بھی آپ کے پیچھے لوگوں کی دعائیں ہوں، بددعائیں نہیں #fypシ #viral #trending #viralvideo