@mub1tk: خوددار انسان وہ ہوتا ہے جو عزتِ نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ جب اسے کسی جگہ، کسی محفل یا کسی رشتے میں یہ احساس ہو جائے کہ اب اس کی قدر نہیں رہی، اس کی عزت مجروح ہو رہی ہے، تو وہ شور نہیں مچاتا، شکوہ نہیں کرتا، خاموشی سے وہ مقام چھوڑ دیتا ہے۔ اور ایک بار دل سے کسی جگہ کو چھوڑ دے تو پھر چاہے وہ جگہ کتنی ہی یاد آئے، وہ واپس نہیں جاتا، کیونکہ اسے پتا ہے کہ جو جگہ ایک بار چھوڑ دی، وہاں دوبارہ جانا اپنی ہی خودداری کو ٹھیس پہنچانے کے برابر ہے۔ یہ کمزوری نہیں، یہ کردار کی مضبوطی ہے۔ #خوددار_لوگ #عزت_نفس #اردو_ادب #زندگی_کی_حقیقت #خودداری