@mominabasit1official: کوہاٹ کی پرانی پولیس لائن میں نمازِ جمعہ کے دوران پیش آنے والا دھماکہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت سانحہ ہے۔ عبادت کے لیے جمع ہونے والے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انسانیت اور امن کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتی ہوں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کرتی ہوں۔ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہوں_ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، سوگوار خاندانوں کو صبر و استقامت عطا کرے اور تمام زخمیوں کو صحتِ کاملہ دے۔ آمین۔ مومنہ باسط مرکزی جائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی و سابق ایم پی اے