@rabnawazyousafzai7: 🇵🇰🏏 فخرِ تورغر عبدالقادر وطن واپس پہنچ گئے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فخرِ تورغر عبدالقادر وطن واپس پہنچ گئے۔ عبدالقادر نے انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انگلینڈ U19 کے خلاف عبدالقادر کی کارکردگی 🏏 ایک یوتھ یوتھ ٹیسٹ 2 اننگز 146 رنز • پہلی اننگز: 66 رنز • دوسری اننگز: 80 رنز 🏏 4 یوتھ ون ڈے: 220 رنز • مجموعی طور پر 4 میچز میں 220 رنز 🔥 کل 5 میچز — 366 رنز 🇵🇰 عبدالقادر کی وطن واپسی پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بندہ ناچیز ان کے بھائیوں اور ماموں نے استقبال کیا۔ یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا لمحہ تھا کہ تورغر کا ایک نوجوان پاکستان انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے وطن واپس پہنچا۔ اس موقع پر میں خصوصی طور پر Stars ICCA Cricket Club & Academy Rawalpindi کے کوچ مبین صاحب اور عبدالقادر کی تربیت اور کرکٹ سفر میں اہم کردار ادا کرنے والے ان کے اونر/مینٹور عاطف علی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عبدالقادر پر محنت کی اور آج اس محنت کا خوبصورت نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ تمام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کرکٹ شائقین دوستوں دیگر اضلاع کے عوام اور اہلِ تورغر کا بھی بے حد شکریہ جنہوں نے عبدالقادر کو مسلسل سپورٹ کیا حوصلہ دیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔ یہ سفر ابھی جاری ہے۔ عبدالقادر کو مستقبل میں بھی آپ سب کی دعاؤں حوصلہ افزائی اور مثبت سپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ اپنے علاقے تورغر اور پاکستان کا نام مزید روشن کرے۔ آمین۔ 🤲🇵🇰🏏 رب نواز یوسف زئی نیوز رپورٹر اینڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس فوکل پرسن ضلع تورغر#foryu #cricket #viraltiktok #pakist #unfreezemyacount