@emotionallybankrupt_: جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو تو ایک شب بھی نہ سو سکو گے کہ لاکھ چاھو نہ ہنس سکو گے ہزار چاھو نہ رو سکو گے کہ خواب کیا ھیں عذاب ھیں یہ میرے دکھوں کی کتاب ھیں یہ رفاقتیں ان میں چھوٹتی ھیں محبتیں ان میں روٹھتی ھیں پنپتی ھیں ان میں وحشتیں سی اذیتیں ان میں پھوٹتی ھیں ان ھی کے ڈر سے خزاں ھیں جذبے انہی سے شاخیں سی ٹوٹتی ھیں دکھوں کی بندش ھیں خواب میرے ابل رھا ھے دکھوں کا لاوا رھینِ آتش ھیں خواب میرے خیال سارے جھلس گئے ھیں سلگتی خواهش ھیں خواب میرے اکھڑکتی سانسیں ھیں زندگی کی لہو کی سازش ھیں خواب میرے جو میری آنکھوں سے خواب دیکھو تو ایک شب بھی نہ سو سکو گے۔۔
کتنی بے ترتیبی سے پڑی ہے یہ زندگی
دل جدا غم جدا تم جدا میں جدا
2026-09-18 13:49:25
5
nuzhat :
awesome
2026-09-18 15:43:56
4
🔥༒ 𝚁𝚊𝚓𝚙𝚘𝚘𝚝 ༒🔥 :
dill mein khubh gia yara
2026-09-19 05:08:10
3
it's kitto ♥️♥️ :
deep
2026-09-18 15:00:24
2
᭄🇬àgañ🇲ᴬᴸᴵᴷ :
لفظوں میں کرب وہی اتار سکتا ہے جس نے تکلیف کو سہا نہ ہو بلکہ اسے ہر سانس کے ساتھ جی کر دیکھا ہو۔
2026-09-18 17:50:08
2
🔥{❤️|سکون💕قلب|❤️}🔥 :
Kamal
2026-09-18 13:43:14
2
FadedSilhouette... :
مجھے نہ سانس آتی ہے
نہ میرا دم نکلتا ہے
مگر یہ بیچ کا عالم
بہت تکلیف دیتا ہے
سمندر نہ نگلتا ہے
نہ ساحل پہ پٹکتا ہے
مگر یہ ڈُوبنا اوبھرنا
بہت تکلیف دیتا ہے
مگر یہ ٹُوٹنا جھَوڑنا
بہت تکلیف دیتا ہے۔۔
2026-09-18 13:55:45
3
FadedSilhouette... :
وحشتیں، خوف، گھٹن، اوڑھ کے سو جاتا ہوں
اور کچھ دل کی لگن اوڑھ کے سو جاتا ہوں
جب بھی یادوں کے دریچوں سے دھواں اٹھتا ہے
اپنی آہوں کی جلن اوڑھ کے سوجاتا ہوں
چھوڑ جاتے ہیں جو احباب میرے آنگن میں
تلخ لفظوں کی چبھن اوڑھ کے سوجاتا ہوں
روز دھرتی کو بناتا ہوں میں بستر اپنا
اور پھر سر پہ گگن اوڑھ کے سوجاتا ہوں
تیرے احساس کی خوشبو کو بسا کر دل میں
تیرے لہجے کی تھکن اوڑھ کے سوجاتا ہوں
روز خیرات کی ذلت سے بچا کر خود کو
روز اک بھوکا بدن اوڑھ کے سوجاتا ہوں
خانہء دل میں بھڑک اٹھتے ہیں شعلے جس دم
جلتے خوابوں کا کفن اوڑھ کے سوجاتا ہوں
شب کی دہلیز پہ سر رکھکےمیں چپ چاپ امین
خواہشِ صبحِ چمن اوڑھ کے سوجاتا ہوں...
دل کی آواز پہ بیعت بھی تو ہو سکتی ہے
تم اگر چاہو محبت بھی تو ہو سکتی ہے
میں جسے سمجھا ہوں آوارہ ہوا کی دستک
تیرے آنے کی بشارت بھی تو ہو سکتی ہے
زندگی تیرے تصور سے ہی مشروط نہیں
تیری یادوں سے ہلاکت بھی تو ہو سکتی ہے
آخری بار تجھے دیکھنا حسرت ہی نہیں
مرنے والے کی ضرورت بھی تو ہو سکتی ہے
کب ضروری ہے کہ ہم قیس کی سنت پہ چلیں
مذہب عشق میں بدعت بھی تو ہو سکتی ہے
اس لئے دیکھتا رہتا ہوں مسلسل تجھ کو
آنکھ محروم بصارت بھی تو ہو سکتی ہے
لفظ شعروں میں جو ڈھلتے نہیں تحسینؔ مرے
سوچ کے رزق میں قلت بھی تو ہو سکتی ہے
2026-09-18 13:49:52
4
ANONYMOUS :
پھر اِک روز ہم دونوں
اپنے اپنے خواب اُٹھائے
مخالف سمتوں میں چل پڑیں گے
وصل کی ساری وحشتیں
جو پوری نہ ہوسکیں
صدیوں ہمارے دلوں پر راج کریں گی
ہم ہجرکاٹتے ہوئے بھی
کسی اور بانہوں میں
تیرانام پکاریں گے
پھرسے دھتکارے جائیں گے
پھر سے تیرے خواب اُٹھا کے
نئی مسافتوں کو چل پڑیں گے
2026-09-18 14:00:04
2
𓆩❥𝒁𝒊𝑫𝑫𝒊 𝑹𝒐𝒐𝑯❥𓆪 :
پتہ ہے تنہائی کیا ہوتی ہے؟
تنہائی یہ نہیں کہ تمہارے آس پاس کوئی نہ ہو
تنہائی یہ ہے کہ بھیڑ میں رہ کر بھی تمہیں لگے
کہ تمہیں کوئی سمجھتا ہی نہیں
رات کے 3 بجے جب سب سو جاتے ہیں
تب دل کی ساری باتیں یاد آ جاتی ہیں
اور آنکھوں میں آنسو بھی آ جاتے ہیں
پر رو بھی نہیں سکتے کیونکہ
پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا کہ "کیا ہوا؟"
بس خود کو خود ہی سنبھالنا پڑتا ہے
خود رو کر، خود ہی ہنس کر
اور کہہ دیتے ہیں "میں ٹھیک ہوں"
حالانکہ اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں
2026-09-21 16:10:36
1
Numaira Tasawar :
یہ دشتِ عشق ہے صاحب ، کوئی سرائے نہیں
شدید دھوپ ملے گی یہاں پہ سائے نہیں
سو اب یہ زندگی چاہے جہاں بھی لے جائے
جو دل پسند تھے رستے وہ راس آئے نہیں
وہ مجھ کو یاد تو کرتا ہے اس سے کیا پوچھوں ؟
کوئی پیام نہ آئے گا ماسوائے "نہیں"
نہ لائے چاکِ تمنا پہ اب وہ شخص مجھے
وہ مجھ کو توڑ چکا ہے تو اب بنائے نہیں
میں سوچتی ہوں کہ میری طلب مٹاتے ہوئے
تمہارے ہاتھ ذرا سے بھی کپکپائے نہیں ؟
2026-09-18 13:36:25
3
To see more videos from user @emotionallybankrupt_, please go to the Tikwm
homepage.