@haqeeqatpasand23: اب ہم بڑے ہوگئے ہیں اب گھر کا ماحول بدل گیا ہے پہلے ہم چھوٹے تھے تو ہر چوٹ پر دوڑ کر ماں کے پاس جاتے تھے اور اب جب دل زخمی ہوتا ہے تو مسکرا کر کمرے کا دروازہ بند کر لیتے ہیں وقت نے رشتوں کی سمت ہی بدل دی ہے اب والدین شام کو اپنی تھکن کا ذکر کرتے ہیں اور ہم چپ چاپ سنتے رہتے ہیں ۔ ان کے بالوں میں سفیدی کو دیکھ کر دل بھر آتا ہے مگر اپنی آنکھ کا پانی پلکوں میں ہی سکھا لیتے ہیں کیونکہ اب ہم سہارا بننے کے لیے بڑے ہوئے ہیں پہلے ہم روتے تھے تو وہ ہمیں چپ کرواتے تھے اب ہم رات بھر جاگ کر ان کی نیند کا خیال رکھتے ہیں زندگی نے کردار بدل دیے ہیں ہمارے دکھ اب چھوٹے نہیں رہے نوکری کا پریشر ہے، رشتوں کی الجھن ہے، مستقبل کا خوف ہے مگر یہ سب سن کر والدین اور پریشان ہو جائیں گے اس لیے ہم سب کچھ دل میں رکھ کر ہنس دیتے ہیں ان کے سامنے کبھی کمزور نہیں پڑتے ان کی ہر بات پر کہتے ہیں ابو فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا جبکہ خود رات کو چھت کو گھورتے رہتے ہیں یہ بڑا ہونے کی سب سے خاموش قربانی ہے دوسروں کے دکھ بانٹنا اور اپنے دکھ سمیٹ لینا اب گھر میں درد کی دو سمتیں ہیں ایک طرف وہ ہمیں اپنی کہانی سناتے ہیں دوسری طرف ہم اپنی کہانی دل میں چھپا کر مسکرا دیتے ہیں ۔ #creatorseatchinsights #unfreezemyaccount #foryoupage_tik_tok