@haqeeqatpasand23: پھر وقت کروٹ لیتا ہے اور زندگی ہمیں سمجھاتی ہے کہ ہر بے قدر کا ملنا بے مقصد نہیں تھا وہ لوگ جو ہماری قدر نہ کر سکے دراصل ہمیں قدر دانوں کے لیے تیار کر رہے تھے پھر ایسے لوگ ملتے ہیں جو لفظوں سے نہیں نگاہوں سے ہماری تھکن پہچان لیتے ہیں جو ہمارے خاموش رہنے پر بھی ہمارا درد سن لیتے ہیں بے قدروں نے جو زخم دیے تھے قدر دان انہی زخموں پر مرہم رکھتے ہیں تب احساس ہوتا ہے کہ کھونا کبھی کبھی پانے سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے کیونکہ غلط لوگوں کے جانے کے بعد ہی صحیح لوگوں کی جگہ بنتی ہے پھر دل کو سکون ملتا ہے کہ کوئی تو ہے جو ہماری چھوٹی چھوٹی کوششوں کو بھی بڑی نظر سے دیکھتا ہے جو ہمارے ہونے کو بوجھ نہیں نعمت سمجھتا ہے یہی زندگی کا حسین اصول ہے پہلے آزمائش پھر انعام پہلے بے قدری پھر قدر کا سمندر اور جب قدر دان ملتے ہیں تو بے قدروں کا شکوہ بھی ختم ہو جاتا ہے لگتا ہے جیسے سب کچھ اسی لمحے کے لیے تھا کہ کوئی آئے اور کہے تم قیمتی ہو اور ہم یقین کر لیں کہ ہم واقعی قیمتی ہیں اس لیے اگر ابھی بے قدر ملے ہیں تو غم نہ کرو پھر قدر دان بھی ضرور ملیں گے۔ #foryoupage_tik_tok #unfreezemyaccount #creatorseatchinsights