@1444sr: غضب باكستاني شديد اليوم في خطبة الجمعة بسبب اعتداء الحوثي على مكة ويقول رئيس مجلس العلماء هناك "نفدي المملكة بأرواحنا" 🇵🇰 🚨 #الحوثي_يستهدف_مكة *ترجمها من الاوردو للعربية الصديق الباكستاني: لال محمد وزير ودمجتها على الفيديو آج جمعہ کے خطبے میں حوثیوں کی جانب سے مکہ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی، اور پاکستان کے علماء کونسل کے صدر نے کہا کہ 'ہم اپنی جانیں بھی مملکت (سعودی عرب) پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔'" ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہےکہ حملوں سے سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا، پاکستان پوری طرح سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے وہاں موجود ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے،کسی بھی جارحیت کیخلاف سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سعودی سکیورٹی کیلئے ہمارا عزم غیرمشروط ہے، یہ دونوں ملکوں کے عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان نہ ٹوٹنے والا تاریخی رشتہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سعودی عرب کا دفاع کرتے رہیں گے، سعودی عرب کا دفاع کرنےکیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا۔ اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں مکہ معاہدے کے کسی ایک فریق پر حملے پر پاکستان کے ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا تھا کہ دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو کبھی بھی عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا، کسی حملے کا ردعمل کیا ہوگا، تینوں ممالک لائحہ عمل طے کریں گے اور اسی کے مطابق اس پر عمل درآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مکہ معاہدے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، سب سمجھتے ##پاکستان #پاکستان_زندہ_باد #پاک_سعودیہ_دوستی #حرمين_شريفين