@thebaaghwan: 🚨🚨چیف سیکرٹری سید شہاب علی شاہ کا مراسلہ🚨🚨 🚨🚨اسلام آباد مارچ کی اجازت نہیں دی جائیگی🚨🚨 اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ کا آئی جی پولیس، انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز ، ڈپٹی کمشنز اور اداروں سر براہان کو مراسلہ اسلام آباد کی طرف مارچ، جلوس یا ریلی میں سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے کی ہدایت سرکاری اہلکار ایسے کسی حکم پر عمل نہیں کرے گا جس کے تحت اسے اسلام آباد کی طرف جانے والے مارچ، جلوس یا ریلی کی معاونت یا سہولت کاری پر مجبور کیا جائے کسی اہلکار کو اس حوالے سے مجبور کیے جانے کی صورت میں چیف سیکرٹری یا آئی جی پولیس کو فوری اطلاع دینا ہوگی۔ ایسے مارچ، ریلی یا جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کا مقصد یا نتیجہ اسلام آباد میں آزادانہ نقل و حرکت، تجارت، کاروبار، تعلیمی اداروں، طبی سہولیات یا جائیدادوں کے پرامن اور قانونی استعمال میں رکاوٹ بننا ہو