@zkm_media_official: کوئٹہ: ایم پی اے شیخ زرک خان مندوخیل نے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کے ہمراہ نومنتخب ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈی سی کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران حلقہ PB-42 کوئٹہ اور حلقہ PB-45 میں صفائی ستھرائی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا گیا، جس پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد بڑیچ نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر شیخ یاسر مندوخیل، صلاح الدین کیزئی، کاکا شریف کرد، وسیم یوسفزئی، یوسف بنگلزئی اور منان شوانی بھی موجود تھے۔