@ameerbalajtipu_0: 💔 بلہڑ فیملی پورے کا پورا گھر دشمنی کی نظر 💔 Shahid Gondal , Sajid Gondal , Zafar Gondal , Muratab Nawaz Gondal , Sadat Nawar Gondal 💔😭🤲 یہ تصویریں نہیں حسد لالچ عدم برداشت اور ہماری جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلہڑ اور پھپھرا برادری کی انا جیت گئی انکی دشمنی پروان چڑھ گئی مگر افسوس انسانیت انکی مائیں بہنیں بیٹاں سب ہار گئی ہیں کئ گھر اجڑ گئے بچے یتیم ہوگئے 😭 منڈی بہاؤالدین کی تاریخ کا ایک انتہائی افسردہ اور دل دہلا دینے والا دن۔ مراتب بلہڑ کے بھائی سعادت بلہڑ اور ان کے ساتھی کا جنوبی افریقہ میں قتل ہو گیا۔ 🥹 ایک چھوٹی سی رنجش، جس کا آغاز ایک معمولی سی تلخ کلامی سے ہوا، وقت گزرنے کے ساتھ ایک ایسی المناک صورت اختیار کر گیا کہ چوہدری غلام اس تنازعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ معاملہ وہیں ختم نہیں ہوا۔ آپس کے اس تنازعے نے وقت کے ساتھ کئی قیمتی جانیں لے لیں۔ 2023 میں شاہد بلہڑ، اور پھر دسمبر 2025 میں بادشاہ پور مارکی میں طارق پھپھراء کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس کے بعد 3 جنوری 2026 کو مراتب بلہڑ کا CCD Incounter ہوا اور اس کے بعد جنوبی افریقہ میں تقریباً ایک ماہ قبل چار افراد (جن میں شاہد بلہڑ کے دو بھائی ظفر اور ساجد اور دو دوست) کی جان چلی گئی، اور پھر ایک ماہ بعد اسی نوعیت کا ایک اور افسوسناک واقعہ آج پیش آیا جس میں جنوبی افریقہ میں مزید دو افراد دنیا سے چلے گئے۔ 2023 سے 2026 کے دوران بلہڑ خاندان کے نو افراد اس تنازعے کی نذر ہو چکے خدا کا واسطہ ہے 🙏🙏🙏 منڈی بہاوالدین والو اپنی آنے والی نسلوں اپنی فیملیز اپنے معاشرے پر رحم کرو ہر روز ذلالت جہالت درندگی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہو کیسے کیسے جوان اس جھوٹی انا کا شکار ہو گئے خدا کا واسطہ ہے اب بس کر دو اب تو شک ہوتا ہے کیا ہم انسان ہیں نوٹ یہ رپورٹنگ نہیں ایک افسردہ دل کی آواز ہے کسی ایک پارٹی کے لیے نہیں منڈی بہاوالدین کی عوام سرکردہ افراد سے گزارش ہے اس دشمنی کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ہر جگہ ہر گاوں میں اپنا اپنا کردار ادا کریں #MandiBahauddin #SadNews #SouthAfrica #انا_لله_و_انا_اليه_راجعون #منڈی_بہاؤالدین